روس کا یوکرین پر حملہ، کتنے افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں ؟ یوکرین کی وزارت داخلہ نے پریشان کن اعدادو شمار جاری کر دیئے

Written by on February 24, 2022

روس کے یوکرین پر حملے نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے جس کی امریکہ اور یورپ کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس وقت روس کے دورے پر ہیں جہاں ان کی پیوٹن کے ساتھ ملاقات کو بھی ری شیڈول کر دیا گیاہے جو کہ اب ایک گھنٹے کی بجائے تین گھنٹے طویل ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے صبح ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے یوکرین پر حملے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر کسی نے باہر سے مداخلت کی تو اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا ہو گا جو اس نے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے ہوں گے ۔

روسی صدر کے جنگ کے اعلان کے بعد فوج نے متعدد یوکرینی شہروں پر بمباری کا سلسلہ شروع کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں عمارتوں سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہاہے ، یوکرین کی وزارت داخلہ نے روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیاہے جبکہ سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ ماریو پول کے علاقے میں روسی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر نے کا سلسلہ جاری ہے ، یوکرین کا کہناتھا کہ امدادی سروسز الرٹ ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist