عطا اللہ خان عیسوی خیلوی کی بیٹی نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا

Written by on February 24, 2022

پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عطاءاللہءخان عیسی خیلوی کی بیٹی  اور پاکستانی ویژل آ رٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاریب عطاء کے ویژول ایفیکٹس پر  مبنی جیمز بانڈ کی حالیہ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈے ‘نے 94ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بہترین اوریجنل گانے، بہترین گائیکی اور بہترین ویژوئل ایفیکٹس سمیت تین کیٹاگری کے لیے نامزدہوئی ہے۔فلم کی ویژوئل ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا اللہ بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم نے بھی بافٹا 2022 میں بہترین  سپیشل ایفیکٹس کی کیٹا گری بھی شامل ہیں۔

اس ایوارڈ کی نامزدگی کے معاملے میں بات کرتے ہوئے لاریب نے کہا کہ ”ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں جو مجھے آسکر اور بافٹا میں ’نو ٹائم ٹوڈے‘کی نامزدگی کے لیے شامل کیا گیا“۔  لاریب نے مزید کہاکہ ”میں اپنی ٹیم اور اپنے خاندان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں“۔

عطاءاللہ عیسوی نے بیٹی کے آ سکر میں نامزدگی کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ”لاریب بیٹا تم نے میرا نام فخر سے بلند کر دیا سلامت رہو“۔

یاد رہے کہ آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022ءمیں منعقد ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist