روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فوج کو کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیاجس پر یوکرین کے متعددعلاقوں اور شہروں پر شدید بمباری کی گئی ، یوکرین میں مارشل لاء نافذکر دیا گیاہے ۔
ڈیلی میل کا کہناتھا کہ روس نے پورے یوکرین پر ہی جنگ مسلط کر دی ہے ، آسمان سے بارش کی طرح میزائل اور بم گرائے گئے ، بیلاروس کی سرحد سے ٹینکوں کے یوکرین میں داخلے کی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جبکہ یوکرین کے مشرقی علاقوں روس نے اپنے فوجی پیراشوٹ کے ذریعے پہنچا دیئے ہیں جنہوں نے پیش قدمی شروع کر دی ہے ۔
Leave a Reply