پی ایس ایل سیون، پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) سیون کے پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ  پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا میچ لاہور قلندرز کیساتھ جمعہ کے روز ہوگا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *