یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ایس، ایم ڈی اور ایم ڈی ایس کے پوسٹ گریجویٹ کلینیکل پروگرامز کی مینجمنٹ کیلئے ای پورٹل لانے کا فیصلہ کیا ہے. جس کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کرے گی۔
اس حوالے سےآج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پی آئی ٹی بی کے مابین معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاہدے پر چیئرمین پی آئی ٹی بی محمد آصف بلال لودھی اور وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے دستخط کیے۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر معروف عزیز، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم اور ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی نے کہا کہ یہ یو ایچ ایس ساتھ پہلا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔ آگے بھی مل کر کام کریں گے۔ پی جی ایم ایس کے پراجیکٹ پر کام شروع ہوگیا ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ آن لائن پورٹل پر 3ہزار سے زیادہ ٹرینیز اور انکے سپروائزر رجسٹرڈ ہوں گے۔ پی جی ایم ایس کے ذریعے ٹرینیز کی ہر مرحلے پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
Leave a Reply