ملتان سلطانز کا وہ کھلاڑی جس سے سٹار سابق کرکٹر شاہد آفریدی ناخوش ہیں لیکن کیوں ؟ جانئے

Written by on February 23, 2022

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کر دیاہے ۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں  شاہنواز دھانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دھانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی۔انہوں  نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی وہ دو کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم کے لیے 4 سے 5  ٹور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہنواز نے پچھلے ایک سال سے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔

شاہد آفریدی نے دھانی کی سیلیبریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دھانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے ، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو ۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں دھانی سے خوش نہیں ہوں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ لے آئیں گے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist