کورونا وائرس سے اموات پھر بڑھ گئیں ، گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 افراد جاں بحق

مہلک کورونا وائرس سے  اموات کی تعداد میں پھر اضافہ ہو گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 232 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں مثبت کیس زکی تعداد 2.95 فیصد رہی ۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح  2.18 فیصد رہی  جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح  4.91 فیصد رہی ۔   سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح  3.79 فیصد  جبکہ کراچی میں  شرح 3.82 فیصد رہی ۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ مثبت کیسز  صوابی شہر میں سامنے آئے جہاں شرح  12.5 ریکارڈ کی گئی ، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح  5.53، مردان میں  9  فیصد رہی ۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد جبکہ  بلوچستان میں کیسز مثبت  کی مجموعی شرح 3 فیصد  اور گلگت بلتستان میں 5 فیصد رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *