پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کے پلے آف مرحلے کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جو ٹیم میچ جیتے گی وہ پی ایس ایل سیون کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے ۔ہارنے والی ٹیم پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی ونر ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گی۔دوسرا میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی،ٹورنامنٹ کا فائنل 27فروری کو کھیلا جائے گا۔
Leave a Reply