24 برس بعد ہونیوالے دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

Written by on February 22, 2022

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے 24 برس بعد ہونے والے دورۂ پاکستان کے لیے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سکواڈ میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔میچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، سٹیو اسمتھ، مارنوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کےچیئر نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی  نے کہا کہ ہم نے باصلاحیت اور ورسٹائل سکواڈ کا انتخاب کیا ہے ، ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میچل سٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گا، 29 مارچ، 31 مارچ اور 2  اپریل کو ون ڈے میچز ہوں گے، 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

رواں ماہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا،  دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائینگے۔دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist