باکسنگ کے مقابلے میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ، دبئی میں مقابلہ کس تاریخ کو ہو گا ؟ اعلان ہو گیا

Written by on February 19, 2022

26 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باکسنگ کا مقابلہ ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کی طرف سے محمد سکندر عباسی اور بھارت کی طرف سے لارن سنگھا میدان میں اتر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محمد سکندر عباسی کیلئے پہلا موقع ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر باکسنگ میچ کیلئے منتخب ہوئے ہیں اور پہلے ہی موقع پر ان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ پڑ گیاہے ۔ سکندر عباسی کا کہناتھا کہ فائٹ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں ، ملک کا نام روشن کر کے ہی واپس آوں گا ، چاہتاہوں کہ عوام پوری ٹیم کی جیت کیلئے دعا کرے ۔

ان کا کہناتھا کہ کیونکہ یہ بڑا میچ ہے تو تیاری بھی سخت کر د ی ہے ، نماز کے بعد رننگ پر جاتاہوں اس کے بعد ٹریننگ سیشن ہوتاہے ، رات کو پھر سے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن ہوتاہے ، میرے کوچ مجھے فائٹ کیلئے تیار کر رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist