“خان صاحب کہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، میرے خیال سے انہوں نے سب کو چھوڑ دیا “

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےملتان میں عوامی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   اقتدار میں آنے سے قبل خان صاحب چیخ چیخ کر سب کو چور کہتے تھے ،  خان صاحب کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا لیکن میرے خیال میں انہوں نے سب کو چھوڑ دیا۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسلام آبادپہنچیں گےاوروزیراعظم سےحساب لیں گے،حکومت کی نااہلی بےنقاب کریں گے،ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتمادمہم چلانی ہے،سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکے ہیں ،عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *