وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کے لئے انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، گزشتہ تین برسوں میں جی ڈی پی میں پانچ اعشاریہ 37 فیصد نمو کاحصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کے لئے انتھک محنت رنگ لا رہی ہے،ماضی کی حکومتوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاونٹس سے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،جب ہمیں حکومت ملی زرمبادلہ کے ذخائر آدھے تھے،ماضی کی حکومت نے شرح نمو کو بڑھانے کیلئے سات ارب ڈالرز کے قرضے لئے، ہماری حکومت نے مصنوعی طور پر شرح نموع میں اضافہ نہیں کیا، کوویڈ19 کی وبا جیسے عالمی چیلنج سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،گزشتہ تین برسوں میں جی ڈی پی میں پانچ اعشاریہ 37 فیصد نمو کاحصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے، ہمارے اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی آئی ہے،گزشتہ حکومت میں گردشی قرضہ 400 ارب سے زیادہ تھا۔
Leave a Reply