صحافی کا ان ہاوس تبدیلی سے متعلق سوال ، آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

 سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی جس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیاہے تاہم عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آصف زرداری نے صحافیوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دے کرسب کو حیران کر دیاہے ۔

احتساب عدالت کے باہرصحافی نے آصف زرداری سےان ہاوس تبدیلی سے متعلق سوال کیا جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ انشاء اللہ بہتر ہو گا ‘‘ ۔  صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جارہی ہے ؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں سمجھتاہوں ، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا ، میں تو چاہتاہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے ، یہ نامعقول ہیں ، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دیاہے ۔ لانگ مارچ سے متعلق آصف زرداری کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں ۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *