لاہور کو انتظامی سطح پر اضلاع میں تقسیم کرنے کے معاملے پر نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں راوی کے نام پر نئی تحصیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راوی تحصل کو شمالی ضلع لاہور میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔ محکمہ ریونیو نے نئی تجاویز حکومت کو پیش کر دی ہیں۔شمالی ضلع لاہور میں لاہور سٹی تحصیل کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔ تجاویز کے مطابق شمالی ضلع لاہور میں کینٹ، ہربنس پورہ، شالیمار اور راوی تحصل شامل ہوں گے۔ جنوبی ضلع لاہور میں ماڈل ٹاؤن، رائے ونڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور صرف کاہنہ تحصیل شامل ہو گی۔
Leave a Reply