ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران سینے میں تکلیف ، ہسپتال منتقل

Written by on December 21, 2021

 پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو  میچ کے دوران  سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  قائد اعظم ٹرافی میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے عابد علی کو  سینے میں تکلیف ہوئی ،  ذرائع کے مطابق عابد علی کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق بتائیں گے ۔

قائد اعظم ٹرافی کراچی میں کھیلی جا رہی ہے جہاں خیبرپختونخوا اور سینٹر پنجاب کے مابین میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا تھا،  عابد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist