علی ظفر کے بعد ایک اور معروف پاکستانی اداکار کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

Written by on December 18, 2021

 گلوکار واداکار علی ظفر کے بعد پاکستانی سپرسٹار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ہمایوں سعید نے کہا دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔ اداکار نے مزید کہا وہ اور ان کے اہلخانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist