اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2002ءمیں اپنے تجویز کردہ اقدام برائے امن کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔ عرب نیوز ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ المعلمی کا کہنا تھا کہ ”ہم اس مجوزہ اقدام پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل کے منتظر ہیں۔ جونہی اسرائیل اس پر عملدرآمد کرے گا، سعودی عرب کے ساتھ اس کے تعلقات نارمل ہو جائیں گے۔ سعودی عرب اپنے تجویز کردہ اس اقدام پر اب بھی پوری طرح کاربند ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مکمل تیار ہے۔“
’ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہیں‘ سعودی عرب نے اعلان کردیا

Leave a Reply