پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ،شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

Written by on December 15, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پی سی بی حکام کےلئے تشویش کا باعث بن گئی۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی رغبت دلانے کے لیے بورڈ نے اہم اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ اجلاس میں پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے زوم کے ذریعہ شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد فیصلوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر نے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رمیز راجہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا  کراچی کے طلباء کیلئے فری انٹری کا بندوبست کیا جائے ، کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں بھی100 فیصد حاضری کیساتھ میچ کرائیں۔اسد عمر نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ سٹیڈیم خالی ہے پہلے جگہ  نہیں ہوتی تھی لیکن اب میں  کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ نیشنل سٹیڈیم  آئیں، پی ایس ایل کے حوالے  سے پی سی بی کی مشاورت سے فیصلے کریں گے، این سی اوسی اور پی سی بی مل کر کام کررہے ہیں،یہ وقت پیسہ کمانے کانہیں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist