حماد اظہر سے اختلافات، طاقتور بیورو کریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے اختلافات کے بعد سیکریٹری پٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر راشد محمود کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پٹرولیم کا اضافہ چار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی  نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر راشد محمود  کو وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے اختلافات کی بنا پر ہٹایا گیا ہے۔ حماد اظہر نے  ان کے ساتھ کام نہ کرنے کے بارے میں وزیر اعظم سے کہا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے وزیر اعظم آفس سے بھی اختلافات سامنے آئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *