کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لئےبجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو کہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔
Leave a Reply