فرانس میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، 24 گھنٹے میں 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ

فرانس میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24 گھنٹے میں 47 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ۔

کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے فرانس میں نظام صحت پر بری طرح دباؤ ڈال دیا ، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں  47 ہزار نئے کیسز  ہوئے  جس پر وزیرِ صحت نے قومی اسمبلی میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی بگڑی ہوئی صورتحال میں ویکسین کی  وجہ سے ہسپتالوں کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اگر ویکسین نہ لگائی ہوتی تو ہسپتال بھر گئے ہوتے۔

وزیر صحت کے مطابق کورونا سے بچنے کئے لئے ویکسین اور ماسک لازم و ملازم ہیں ، ہر حال میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ ویکسین لگانے کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *