ہم تربیت یافتہ جنگجو فوج، ہر قیمت پر مادرِ وطن کا دفاع کریں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  ہم ایک تربیت یافتہ جنگجوفوج ہیں اور  ہر قیمت پر مادرِ وطن کا دفاع کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہورکا دورہ کیا ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ 

آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج (ایل ایم سی)  کا بھی دورہ کیا اور سکول آف لائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایل ایم سی پاکستان میں نمایاں کالج کے طور پر سامنے آیا ہے، یہ فزیکل تھراپی سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے۔ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ  کر حصہ  لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیدیاں میں اگلے موچوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں مقامی فارمیشن کمانڈرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے جوانوں کی تیاریوں اور بلند عزم پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں، فرض کی ادائیگی میں جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، مادر وطن کا ہر قیمت  پر دفاع کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *