وزیراعظم نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کوحماد شمیمی کے خلاف انکوائری کی ہدایات کردی گئیں، مراسلے میں کہا گیا کہ حماد شمیمی کے خلاف انکوائری 60 روزمیں مکمل کی جائے ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ حماد شمیمی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، حماد شمیمی کے خلاف انکوائری سول سرونٹس رولزکے تحت کی جائے گی۔
Leave a Reply