نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے اگلے ہی روز حکومت کا عوام کو جھٹکا، بجلی مزید مہنگی کر دی

عوام ابھی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر خوشی منا رہی تھی کہ حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت اضافہ کر کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ، سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت دو روپے 66 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی ۔ نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دی ہے ، صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *