تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

تائیوان میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تائیوان کی شمال مشرقی یلن کاؤنٹی میں زیر زمین سڑسٹھ کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے کی عمارتوں کی دیواریں لرز گئیں، تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *