ساڑھے 9 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ساڑھے 9 کروڑ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 6 ہزار 284 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کُل 9 کروڑ 54 لاکھ 61 ہزار 219 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *