سائفر آڈیو لیک معاملہ ، عمران خان کا ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر آڈیو لیک معاملے میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان ایماندار ،باعزت شہری اورملک کی نامور شخصیت ہیں ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پروپیگنڈاکیا گیاہے، ایف آئی اے نے سائفر میسج معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے،ایف آئی اے سائفر معاملے پر بیان قلمبند کرانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا،سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیاگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *