پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز, عبد اللہ شفیق کی شاندار سنچری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تاریخ ٹیسٹ  میں انگلش بلےبازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے بھی محتاط بیٹنگ جاری ہےاور  اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق  نے شاندار سینچری سکور کی ہے ۔

نیاز کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز  181 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان سے  کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود  تھے،عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *