عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا،وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف کیرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا چاہتاہے اورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے ایک ٹکٹ میں2مزے نہیں مل سکتے،ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل چکاہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائےگا26نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔
ان کاکہناتھ اکہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہاہے مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا ،ان کاکہناتھا کہ آئندہ5روزسیاست میں فیصلہ کن ہیں۔
Leave a Reply