تحر یک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ان کی صاحبزادی کو بھیج دی گئی جس کے بارے میں شرمناک انکشاف خود اعظم سواتی نے کیا اور پھر رودیئے ۔
اعظم سواتی کا کہناتھاکہ ” کیا بات ہے بولو، آواز نہیں نکلتی اس کی، چیخ و پکار سناﺅ، ایک دو دفعہ تنگ ہوا اور یہ سلسلہ چارپانچ منٹ چلتا رہا“۔ اس کے بعدامریکہ میں مقیم بیٹی کی کال آئی جو اب اس واقعے کی وجہ سے یہاں ہے، کہا کہ بیٹا تمہاری 2 جوان بیٹیاں ہیں، نہ مجھ سے اورنہ تمہاری ماں سے کوئی چیز چھپی ہوئی ہے ، ہم نے تو تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلایا اور بڑا کیا ہوا ہے، میری سب سے عزیز، اپنی ماں سے پوچھیں کہ کیا بات ہے ، میرا جگر نکل رہاہے، مجھے3 سٹنٹس لگے ہوئے ہیں، میرا دل پھٹ رہا تھا، اس نے کہا تھوڑا ٹھہرو، ماں کو منایا تو اس نے بتایاکہ ان کے پاس مجھے بغیر نمبر کے ایک ویڈیو بھیجی ہے ، چونکہ ملک کی بیٹیا ں سن رہی ہیں اور اس ویڈیو میں تم ہو، آگے میں نہیں کہہ سکتا۔
Leave a Reply