کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کے اپنے جاری کردہ بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کے بیہمانہ قتل پر سیاست نہ کھیلی جائے بلکہ ایک “ہائی پاور جوڈیشل کمیشن” یا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ انکوائری کمیشن پر خاندان اور صحافی برادری کا اعتماد قائم ہوسکے، جس کرب سے ارشد شریف کاخاندان گزر رہا ہے اس میں مزید اضافے کی بجائے انصاف کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Leave a Reply