وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ، دھرنے کی صورت میں تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوا، آج پھر لانگ مارچ، دھرنے کی آڑ میں پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ میں چین جا رہا ہوں یہ بدقسمتی سے دوبارہ دھرنوں، لانگ مارچ پر اتر آئے ہیں،میں کسی پارٹی نہیں بلکہ 22 کروڑ کا وزیراعظم ہوں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ملکی مفادات کو پس پشت رکھتے ہوئے اپنی ذات سے باہر نہیں نکل سکتا،عمران خان کو اپنی انا اور گھمنڈ قوم کے وسیع تر مفاد سے زیادہ عزیز ہے ،پی ٹی آئی کی قیادت ایک بار پھر حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے، عمران خان نے مذموم مقاصد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ، اس خونی مارچ کا کس کو فائدہ ہوگا؟۔
Leave a Reply