جی ایچ کیو نے پاکستان کے نامور صحافی کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے، کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موقت کی مکمل تحقیقات کرے ، اور شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔
یاد رہے کہ اتوار کی رات ارشد شریف کو کینیا میں پولیس نے نیروبی سے 200 کلومیٹر دور گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ، جسے بعد میں مبینہ طور پر شناخت میں غلطی قرار دیا گیا ۔کینیا کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کو ایک گاڑی کی اطلاع دی گئی تھی جس کا حلیہ ارشد شریف کی گاڑی سے ملتا تھا ، اس گاڑی میں بچے کو اغواءکیا گیا ، ارشد شریف کی گاڑی روڈ بلاک کے قریب پہنچی تو اسے رکنے اور شناخت کروانے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس کی بنیا دپر پیچھا کیا گیا اور فائرنگ کے دوران ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
Leave a Reply