پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے منسوب سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ایکسرے کی تردید کردی۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ایکسرے کی تصویر وائرل ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پھیپھڑوں کا ہے، انہیں چوتھی سٹیج کا کینسر لاحق ہے جو ناقابل علاج ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا “آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے۔ آصف علی زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔”
Leave a Reply