وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان فراڈیا ہے ، سر سے پاؤں تک فراڈیا ہے ، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس نے قوم کی قسمت اور معاش سے کھیلا، اس نے قوم کو تنہائی کا شکار بنادیا، اس نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، نیوٹرل چوکیدار جیسے الفاظ استعمال کیئے۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قانون میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درج ہے ،اس کے مطابق فیصلہ ہو گا، آپ پریشان مت ہوں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی ، تمام واقعات سے آپ آگاہ ہیں، اس دن ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، ووٹنگ سے پہلے اس وقت کے وزیر اطلاعات کھڑے ہوئے اور انہوں نےبیان پڑھا، کہا کہ سازش ہوئی ہے اس حکومت کے خلاف، اس سازش کے تانے بانے غیر ملکی طاقت اور اپوزیشن سے جڑتے ہیں ، اسی وقت قاسم سوری نے لکھا ہوا بیان پڑھا اور کہا کہ میں یہ تحریک اس سازش کی کہانی کی بنیاد پر مسترد کرتاہوں ، نہ ہم سے پوچھا گیا نہ کسی اور سے پوچھا گیا ، میں قائد حزب اختلاف تھا میں چیختا رہ گیا ، فوری طور پر عمران خان ٹی وی سکرین پر نمودار ہوئے اور کہا کہ اسمبلی توڑ رہاہوں ، 20 منٹ کے اندر صدر پاکستان نے اسمبلی کو توڑنے کی سمری جاری کر دی ۔ اس طرح کے اہم معاملات صدر کے پاس ہفتوں پڑے رہتے ہیں لیکن اسمبلی انہوں نے20 منٹ میں توڑ دی ، خود اندازہ لگائیں کہ سپیکر یا ڈپٹی سپیکر نے سازش کی کہانی جو بیان کی ،وزیر اطلاعات کی زبانی ، اس کو من و عن مان کر بغیر پوچھے کہ جواب کون دے گا، فوری تحریک کو مسترد کیا ۔
Leave a Reply