مفتاح اسماعیل کے وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر صارف نے ان سے سوال کیا کہ مفتاح صاحب مستعفی ہونے کے بعد آپ سب سے پہلے کس ہوٹل میں جائیں گے ؟ مفتاح اسماعیل نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہ الحمداللہ میرے پاس بہت سے اوپشنز ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہری اور مفتاح اسماعیل میں دلچسپ مقابلہ ہوا ، صارف نے مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ آپ مستعفی ہونے کے بعد کراچی کے کس ریسٹورنٹ میں سب سے پہلے جائیں گے ، جس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں زاہد نہاری، ادریس نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب میں کھابے کھاؤں گا،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ دھورا جی کا گولا گنڈا بھی کھائيں گے ، خوش قسمتی سے ان کے پاس بہت چوائسز ہیں۔
Leave a Reply