پولیس نے سابق ایم این اے جمشید دستی کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے ،سابق ایم این اے کو فیض آباد کے مقام پر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمشیددستی کےخلاف ٹرک ڈرائیورایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے، جس کے تحت پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ، پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کےحوالےکیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالےکیا جائےگا۔
Leave a Reply