وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی سینئر بیورو کریٹس سے پہلی باضابطہ ملاقات، کیا اہم ٹاسک دیا ؟ جانیے

Written by on September 20, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب کے سینئر بیوروکریٹس،سیکریٹریوں کے ساتھ اپنی پہلی باضابطہ ملاقات میں جہاں انہیں گڈ گورننس کے فروغ، گرانی کے خاتمے،عوامی خدمت اور رابطوں کا ٹاسک دیا وہاں ان کے ساتھ پیار، محبت اور اپنائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دل جیت لیے۔پرویز الٰہی جب دربار ہال میں ہونیوالی سیکریٹریوں کی میٹنگ میں آئے تو وہاں موجود 40سے زائد افسروں سے نہ صرف انکی جگہ پر جا کر ملے بلکہ ہر ایک کا حال چال بھی پوچھا اور کہا کہ آپ سب میری فیملی کی طرح ہیں، ہم تو پیار محبت میں ان افسروں کو بھی ساتھ چلا رہے ہیں جنہوں نے ہمیں ڈنڈے مارے۔وزیر اعلیٰ جو بیوروکریسی فرینڈلی جانے جاتے ہیں کی بات چیت اور کھلی ڈھلی گفتگو سے افسروں نے اطمینان،خوشی اور اعتماد محسوس کیا۔ان کا پچھلا دور حکومت بھی جہاں انکی بیوروکریسی سے محبت اور تعلق کی وجہ سے مشہور تھا ،وہاں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انکی کامیابی میں بیوروکریسی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے افسروں سے کہا کہ ہم آپس میں مل جل کر چلیں گے، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،آپ میں سے جو چاہے جب چاہے مجھے مل سکتا ہے آپ کو ٹائم لینے کی بھی ضرورت نہیں،میرا پی ایس او سن رہا ہے وہ آپ کو ملوا دے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سب افسران سکون اور اطمینان کے ساتھ کام کریں آپ کو پوری عزت اور احترام ملے گا،آپ لوگ اگر پر سکون ہوں گے تو تبھی اچھا کام کر سکیں گے،میں آپ کے ساتھ ہوں،میں آپ کے اچھے مشوروں کے ساتھ چلوں گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist