بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

Written by on September 20, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ہوئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ، ملالہ  سے ملاقات میں خواتین کے حقوق ، لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی ، سیلاب سے ہزاروں سکول تباہ وہ گئے جس سے لاکھوں طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist