عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا انتظار ہے مگر اس میں کتنا فرق آئے گا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حیران کن مؤقف دیدیا۔
نجی ٹی وی ” جیو نیوز “کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 8 پیسے کا فرق آئے گا مگر اس سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا ، ڈالر کی قیمت میں جلد کمی آئے گی مگر حکومت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اکتوبر میں بجلی سستی ہو جائے گی ، 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کر دیے گئے ہیں ، ختم کئے گئے چارجز آئندہ آنے والے مہینوں میں لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Leave a Reply