وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ لا پتہ افراد کا معاملہ ریاست کیلئے چیلنج ہے جسے مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی مگر ایوب خان نے پاکستان کی تحریک کو راستے سے ہٹا دیا ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اب طے کرنا ہوگا کہ ملک میں آئین کو بالا دستی حاصل ہے یا چند طبقوں کو ، معیشت کی مضبوطی کے بغیر پاکستان مضبوط نہیں ہوگا۔
Leave a Reply