وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو وفاقی حکومت کی جانب سے گندم نہ ملنے پر برہم ہو گئےاور کہا وفاقی حکومت گندم نے دے کر پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدرات اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے، صوبے میں 10لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے متعلق کہا کہ قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، اگلے برس گند م کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔
Leave a Reply