مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی سماعت کیلئے تشکیل دیا جانے والا ایک اور بنچ ٹوٹ گیا

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست  کی سماعت کیلئے تشکیل دیا جانے والا لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور بینچ ٹوٹ گیا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  دو  رکنی بینچ کے رکن جسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی ۔

اس سے قبل مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں  عمرہ ادائیگی کیلئے  پاسپورٹ واپسی  کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ تشکیل دیا تھا ، پہلے بینچ نے یہ ریمارکس دیتے ہوئے سماعت سے معذرت کر لی کہ مریم نواز کا کیس جسٹس علی باقر نجفی نے سنا تھا ، بہتر ہے وہی اس کیس کی سماعت کریں ، اس کے ساتھ ہی بینچ کی جانب سے  فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی گئی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقر نجفی کی زیر سربراہی جسٹس فاوق حیدر پر مشتمل بینچ کو درخواست سماعت کیلئے دی ،  جسٹس فاروق حیدر نے بھی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ،  جس پر جسٹس علی باقرنجفی نےکیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوادی تھی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *