سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے ، وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بندہوں گی،لوگ سڑکوں پرہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں، سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا ہے ، ڈالر کی قیمت میں 3روپے اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔
شیخ رشید احمد نے میزد کہا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ اور توہین عدالت کے کیسز سے کچھ حاصل نہ ہوگا ، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، وزراء آئینی تعداد سے زیادہ ہیں ، کئی وزیر بغیر محکمے اور بغیر دفاتر کے ہی ہیں ، میں آئین سے زیادہ وزرا کی تعداد پر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہوں ، بجلی کے بل یا چولہے کوئی ایک چیز ہی چل سکتے ہیں ، کوئی اپنےبچوں کو بھوکا مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
Leave a Reply