چین کے جنوب مشرقی شہر شینگ ڈو میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ بڑھنے پر ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شہر کی دو کروڑ 12لاکھ آبادی کو ایک بار پھر گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاﺅن ممکنہ طور پر 4روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران پورے شہر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
اس مہم میں جتنے لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گی انہیں ہسپتالوں اور کورونا مراکز میں منتقل کر دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ پھیلاﺅ ہونے کی صورت میں لاک ڈاﺅن کی مدت بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس لاک ڈاﺅن میں ایک گھر سے دن میں ایک بار صرف ایک شخص کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شینگ ڈو میں کورونا وائرس کے 157مقامی سطح کے کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے۔
Leave a Reply