صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے
Written by Prime FM92 on September 1, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے،سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع نصیر آباد کا دورہ کریں گے،نصیر آباد پہنچنے پر قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی صدر مملکت کا استقبال کریں گے،صدر نصیر آباد میں سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ صدر مملکت کو بلوچستان میں سیلاب کے بعد ریسکیو اور بحالی آپریشن پر بھی بریفننگ دی جائے گی جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔