ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ ڈالر زسے زائد کمی ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 اگست تک 13 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 8 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں اور 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 43 لاکھ ڈالر زکم ہوکر 5.71 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
Leave a Reply