بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے باعث 29 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے سی ای او جمید اللہ ناصر نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 29 اگست سے شروع ہونی تھی تاہم صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
سی ای او ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے مطابق صوبے بھر میں اب انسداد پولیو مہم 5 ستمبر سے شروع ہوگی جو 5 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوران صوبے کے 34 اضلاع میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
Leave a Reply