عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کی افواہوں پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی آگیا

 اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے بیان کا جواب دیا اور کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ اور ان کی رہائشگاہ پر جتنی نفری تعینات تھی وہ موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کی واپس سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات میں صداقت نہیں ہے۔اس سے قبل شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے کل شام سے عمران خان اور ان کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ خلاف قانون ہے، مگر اس امپورٹڈ حکومت میں قانون کی کس کو پرواہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *