یوم آزادی کی تقریب کے دوران مخلوط رقص ، مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آگئے

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی وطن عزیز کے 75ویں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مردوخواتین کے مخلوط رقص پر برہم ہو گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی کی طرف سے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے سرکاری سطح پر ہونے والی مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

اپنی ٹویٹ میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ ”یوم آزادی مبارک! تاہم اس کی سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط اور حیاءسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ کیا اس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟ آج کے دن انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا۔ کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟“واضح رہے کہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں ہوئی جہاں مردوخواتین کی مخلوط ڈانس پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *